آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق کا معائنہ

آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر ...
آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجووہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجووہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا اور پاک اردن مشترکہ فوجی مشقو ں فجرالشرق کا معائنہ کیا اور مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کی پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مشقوں سے دوطرفہ پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ہو گا ۔ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے اور براہ راست جنگ نہیں کی جارہی ۔ پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے اور اس قسم کی تربیتی مشقیں مدد گار ہیں۔’’دہشت گردی کے خلاف جنگ  کی کامیابی کو مستحکم کیا جا رہا ہے‘‘۔پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنا جانتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی ۔آرمی چیف نے فوجی دستہ بھیجنے پر اردن کا شکریہ بھی ادا کیا اور فوجی مشقوں میں موجود دستوں سے ملاقا ت بھی کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -