شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا:روسی صدر پیوٹن کا اعلان

شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا:روسی صدر ...
شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا:روسی صدر پیوٹن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی اور شامی حکومت نے اعلان کیاہے کہ ان کا شام میں جنگ بندی کیلئے اپوزیشن جماعتوں اور باغیوں کے ساتھ معاہد ہ طے پا گیاہے جس میں روس اور ترکی ضامن ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ روسی صدر نے شام میں روسی افواج میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شام میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیاہے ،شامی جنگ بندی کے معاہدے میں روس اور ترکی ضامن ہیں ۔
دوسری جانب ترکی کا کہناہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے جلد ہی مذاکرات کیلئے قزاکستان کے شہرا آستانہ میں ضامن کی زیر نگرانی ملاقات کریں گے ۔ترک حکومت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ سیز فائر معاہدے کے تحت تمام کارروائیاں روک دی جائیں گی اور زیر تسلط علاقے کو بڑھانے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
دو سری جانب خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ شام کی سرکاری فوج نے جنگ بندی پر عمل کرنےکااعلان کر دیاہے اور شامی اپوزیشن اتحاد نے سیزفائرڈیل کی حمایت کردی،شامی فوج آج رات 12بجے سے فوجی آپریشنز روک دےگی۔روسی وزیر دفاع کا کہناہے کہ جنگ بندی کے معاہد ے پر سات اپوزیشن جماعتوں نے دستخط کیے ہیں اور جنگ بندی پر عمل درآمد آج رات سے شروع ہو جائے گا ۔