سرینگرً انگریزی اخبار ’کشمیر ریڈر‘ پر حکومتی پابندی ختم، 3ماہ بعد اشاعت دوبارہ شروع ہو گئی

سرینگرً انگریزی اخبار ’کشمیر ریڈر‘ پر حکومتی پابندی ختم، 3ماہ بعد اشاعت ...
سرینگرً انگریزی اخبار ’کشمیر ریڈر‘ پر حکومتی پابندی ختم، 3ماہ بعد اشاعت دوبارہ شروع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ایک معروف انگریزی اخبار ’دی کشمیر ریڈر' پر حکومت کی جانب سے تین ماہ کی عائد پابندی ختم ہونے کے بعدبدھ کو اس کی اشاعت کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔انگریزی روزنامے 'دی کشمیر ریڈر' کو اکتوبر کے اوائل میں کئی ہفتوں سے جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اس اخبار پر ’تشدد کو اشتعال‘ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن حکومت کا کہنا تھا کہ اب اس کی اشاعت کو مزید روکنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کا کہنا تھا کہ یہ پابندی آزادیِ صحافت پر حملہ ہے۔اخبار کے مدیر ہلال میر نیایک انٹرویو میں بتایا کہ ’ایک غلطی کو درست کیا گیا ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہمیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ دوبارہ جنم لینے جیسا ہے۔ پابندی کا دور سخت تھا لیکن میرا عملہ میرے ساتھ کھڑا تھا۔ میں خوش ہوں کہ حکومت نے ایک غیرمنصفانہ پابندی کو ختم کر دیا ہے۔‘دی کشمیر ریڈر کی اشاعت چار سال قبل سری نگر سے شروع ہوئی تھی اور یہ خطے کا ایک معروف اخبار ہے۔اس اخبار پر پابندی مجاہد کمانڈر برہان وانی کیبھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد عائد کی گئی تھی۔