چین کا پاکستان کے چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کے چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
چین کا پاکستان کے چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پیک پر قائم مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے چاروں صوبوں میںماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے سی پیک پر قائم مشترکہ رابطہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں 300میگاواٹ بجلی منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا ،گوادر میں سی پیک منصوبوں سے وہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا ،اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے،چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

سرینگرً انگریزی اخبار ’کشمیر ریڈر‘ پر حکومتی پابندی ختم، 3ماہ بعد اشاعت دوبارہ شروع ہو گئی

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا طرہ امتیاز بن چکا ہے ، امریکا، کینڈا اور یورپ بھی سی پیک کے خطے پر اثرات پر ریسرچ کر رہے ہیں،صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریلوے منصوبے شروع کرنے پر چینی عزم کو سراہتے ہیں،گوادر میں اسپتال ،پینے کے صاف پانی اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم ہو ں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کے تجویز کردہ منصوبوں پر غور کرنے کو بھی سراہتے ہیں، سی پیک منصوبے میں شکوک و شبہات پیدا کیے گئے ، سی پیک دنیا میں علاقائی رابطے کا سب سے بڑا منصوبہ بن گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -