قائمہ کمیٹی دفاع نے پاک فضائیہ ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی

قائمہ کمیٹی دفاع نے پاک فضائیہ ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی
قائمہ کمیٹی دفاع نے پاک فضائیہ ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پاک فضائیہ ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایئر و ناٹیکل کمپلیکس ایئر مارشل ارشد ملک نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ارشد ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ سپر مشاق طیارہ ملک میں ہی تیار کیا جارہا ہے اورمعاہدے کے تحت نائیجیریا اور قطر کو سپر مشاق طیارے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ مستقبل میں بھی طیارے کی فروخت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے طیارہ سازی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی دفاع نے ایئر ہیڈ کوارٹر ز اور ایئر و ناٹیکل کمپلیس کامرہ کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایئر چیف نے کمیٹی کو فضائیہ کی اہمیت، چیلنجز اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -