’شوہر کے بغیر یہ کام کیوں کیا۔۔۔‘ 30 سالہ خاتون کا افغانستان میں گلا کاٹ دیا گیا، ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر آپ اس سزا پر حیران پریشان رہ جائیں گے

’شوہر کے بغیر یہ کام کیوں کیا۔۔۔‘ 30 سالہ خاتون کا افغانستان میں گلا کاٹ دیا ...
’شوہر کے بغیر یہ کام کیوں کیا۔۔۔‘ 30 سالہ خاتون کا افغانستان میں گلا کاٹ دیا گیا، ایسا کیا کام کیا تھا؟ جان کر آپ اس سزا پر حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے سرائے پل میں مبینہ طور پر اکیلے بازار جانے پر ایک خاتون کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ تاحال طالبان کے کنٹرول میں ہے جہاں یہ خاتون اکیلی خریداری کے لیے شہر چلی گئی، جس پر مسلح افراد نے اس کا سر قلم کر دیا۔ سرائے پل کے گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ عمانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس 30سالہ خاتون کا شوہر ایران گیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ اکیلی شہر گئی جہاں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔“


رپورٹ کے مطابق طالبان کی طرف سے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی گئی ہے اور تاحال کسی اور گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغانستان میں خواتین کے خلاف اقدامات میں حالیہ کچھ عرصے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں قندھار ایئرپورٹ پر کام کرنے والی 5خواتین گارڈز کو کام پر جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کے حوالے سے قندھار کے گورنر کے ترجمان صمیم خپلواک کا کہنا تھا کہ ”یہ پانچوں خواتین ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں کی تلاشی لینے پر مامور تھیں۔ ان کی خدمات ایک نجی سکیورٹی کمپنی کی طرف سے حاصل کی گئی تھیں۔“