عوام کرپشن فری پاکستان اور اپنے حقوق کیلئےاٹھ کھڑے ہوں: سینیٹر سراج الحق

عوام کرپشن فری پاکستان اور اپنے حقوق کیلئےاٹھ کھڑے ہوں: سینیٹر سراج الحق
 عوام کرپشن فری پاکستان اور اپنے حقوق کیلئےاٹھ کھڑے ہوں: سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان اور اپنے حقوق کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں، اگر ایوان اور عدالت کرپشن روکنے میں ناکام ہوں تو پھر چوکوں اور چوراہوں کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی نہ کرے اور عدالتوں میں احتساب نہ ہو تولٹیروں کی ناک میں نکیل ڈالنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ عوام سے رابطہ کیا جائے ۔اشرافیہ اقتدار کیلئے آپس میں لڑتی اورغریب کا خون چوسنے اور اسکے خون پسینے کی کمائی لوٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہے ۔موجودہ نظام اول و آخر اشرافیہ کے مفادات اور غریب کے استحصال کا نظام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر سید ایڈووکیٹ کی قیادت میں دیر سے آئے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی اور ضلعی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

افغان فورسز کا کنڑ میں کارروائی کرکے پاکستان سے تعلق رکھنے والے داعش کے جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 70سال سے ملکی اقتدار پر مسلط ٹولے نے اپنی دولت بڑھانے اور اقتدار پر قابض رہنے کیلئے ہمیشہ عوام کے حقوق سلب کئے ۔ یہی ٹولہ چہرے بدل بدل کرانتخابات میں عوام کو دھوکہ دیتا رہا اور کسی غریب کو ایوان اقتدار تک پہنچنے کا موقع نہیں دیا گیا۔اس ٹولے میں موجود مامے بھانجے اور چاچے بھتیجے کی سیاست کا محور اپنے مفادات کا تحفظ اور غریب کے مال کا آپس میں بٹوارا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 47ءسے 2016ءتک چند خاندان ہی اقتدارکے مزے لوٹ رہے اورملک کے سیاہ و سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی ۔ہم نے عوام کو کرپشن کے خلاف متحد کرنے کیلئے ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالیں اور ٹرین مارچ کیا ،ہم نے پارلیمنٹ میں کرپشن کے خلاف چار بل پیش کئے ،اپوزیشن کو مشترکہ اور متفقہ ٹی او آرز پر جمع کیا اور عدالت میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے پیش ہوئے۔آج ملک بھر کے عوام کرپشن کے خلاف یک زبان ہیںاور سب کا مطالبہ ہے کہ کرپٹ ٹولے کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے ،لیکن پارلیمنٹ جس کی سب سے بڑی اور پہلی ذمہ داری قومی امانتوں کا تحفظ ہے وہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے جس سے عوام کے اندر سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی حامی قوتیں اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو بچانے کیلئے سر جوڑ کربیٹھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہوکر ایک بڑی تحریک کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

مزید :

قومی -