ڈونلڈبنا ٹرمپ کا سونے سے بناآئی فون7 متعارف کرادیا گیا

ڈونلڈبنا ٹرمپ کا سونے سے بناآئی فون7 متعارف کرادیا گیا
ڈونلڈبنا ٹرمپ کا سونے سے بناآئی فون7 متعارف کرادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کئی دلچسپ چیزیں ان کے نام سے منسوب ہیںلیکن اب ٹرمپ آئی فون بھی مارکیٹ میں متعارف کرادیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سونے اور ہیرے کے جواہرات تیار کرنے والی کمپنی نے سونے سے بنا ڈونلڈ ٹرمپ موبائل آئی فون سیون متعارف کروایا ہے جس کی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی کندہ ہے۔سونے سے بنے اس فون کے بارڈرزاور ایپل کے لوگو کے اردگرد 450ہیرے لگائے گئے ہیں۔سونے سے بنے اس ٹرمپ آئی فون 7کی قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔


گولڈ جینی کے منیجنگ ڈائریکٹر فرینک فرنینڈو نے اس فون کے موزوں خریداروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دنیا بھر میں بہت ہی زیادہ امیر لوگوں کے لئے ہے، جن کے لئے کچھ بھی خریدنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی تقریباً سب کچھ ہے‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -