آصف زرداری پارلیمنٹ میں ضرور آئیں اور قوم کو بتائیں کہ انہوں نے بینظیر کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیئے ؟:سینیٹر ساجد میر

آصف زرداری پارلیمنٹ میں ضرور آئیں اور قوم کو بتائیں کہ انہوں نے بینظیر کے ...
آصف زرداری پارلیمنٹ میں ضرور آئیں اور قوم کو بتائیں کہ انہوں نے بینظیر کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیئے ؟:سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ آصف زرداری پارلیمنٹ میں ضرور آئیں اور قوم کو بتائیں کہ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل کیوں نہیں پکڑے؟سیاستدانوں کی بڑھکوں اور بدعنوانیوں کے باعث عوامی حلقوں میں جمہوریت پر اعتماد اٹھتاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں :2014میں عدلیہ کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا :جاوید ہاشمی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کاکہنا تھاکہ جمہوریت شائستگی اور برداشت سکھاتی ہے، زرداری نے اپنے اکلوتے بیٹے کے نعروں اور دعووں کوہوا میں اڑا کر اسے مذاق کا باعث بنایا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کے ذریعے ہی سبق سکھایا جاتا ہے اور کون ملک کے لیے صحیح ہے اور کون غلط؟ اسکا فیصلہ صرف عوام کرسکتے ہیں،دھمکانے اور الٹانے کی باتیں غیر جمہوری اور غیر مہذب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سوال کریں بے نظیر کے قاتل زرداری حکومت میں کیوں نہ بے نقاب ہوسکے؟ زرداری کی سیاست نے بھٹو خاندان کی رہی سہی ساکھ کو بھی تباہ کیا،سرے محل اور سوئس اکاؤنٹس کی بازگشت ابھی عوام کے ذہنوں سے محو نہیں ہوئیں۔

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے اور نہ ہی جمہوریت کے نا م پر اس سے آنکھیں چرائی جاسکتی ہیں، پارلیمان ہی مسائل حل کرنے اور معاملات طے کرنے کا فورم ہے، سڑکوں پر مسائل حل ہونے کی بجائے کشیدگی اور تلخی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

لاہور -