انوشکا شرما اور ورات کوہلی نے منگنی کا فیصلہ کر لیا ،تقریب نئے سال کے پہلے دن اتر کھنڈ میں ہو گی ،تیاریاں مکمل ،اداکاروں ،کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسہ شروع

انوشکا شرما اور ورات کوہلی نے منگنی کا فیصلہ کر لیا ،تقریب نئے سال کے پہلے دن ...
انوشکا شرما اور ورات کوہلی نے منگنی کا فیصلہ کر لیا ،تقریب نئے سال کے پہلے دن اتر کھنڈ میں ہو گی ،تیاریاں مکمل ،اداکاروں ،کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کی آمد کا سلسہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف کرکٹر ورات کوہلی اور بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ انوشکا شرما نے نئے سال کے پہلے دن ہی( یکم جنوری کو) اپنے مداحوں کو ’’منگنی ‘‘ کا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ،تمام تیاریاں مکمل ،منگنی کی تقریب اتر کھنڈ میں نریندر نگر کے ’’آنگرا ہوٹل ‘‘ میں منعقد ہو گی ،منگنی میں شرکت کے لئے امیتابھ بچن ،جیا بچن ،انل امبانی سمیت فلم نگری اور کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات اتر کھنڈ پہنچ گئیں ۔

مزید پڑھیں:ماں بننے کے بعدبھی کرینہ کپور کی سوشل لائف میں تبدیلی نہ آسکی ، شوہر کے ہمراہ ڈنر ، دیا مرزا اور ساحل سانگا بھی شریک

بھارتی نجی چینل’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق 3سال قبل ہندوستانی فلموں کی بے باک اداکارہ انوشکا شرما معروف بھارتی کرکٹر ورات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہوئیں ،اس جوڑے کی محبت پورے تین سال میڈیا میں زیر بحث رہی جبکہ دونوں سٹار کئی مرتبہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آتے تو کبھی ایک دوسرے کی بانہوں میں جھولتے دیکھے گئے تاہم ان تین سالوں میں کئی مرتبہ اس جوڑے کے’’ بریک اَپ ‘‘ کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں لیکن اب خبر آئی ہے کہ اتر کھنڈ میں چھٹیاں منانے والا یہ جوڑا دراصل اپنی منگنی کی تیاریوں میں مصروف ہے ،جو نئے سال کے آغاز میں ہونا طے پائی ہے ۔کرسمس سے ایک روز قبل اتر کھنڈ میں گرانٹ ائیر پورٹ پر دیکھے جانے والے ورات کوہلی اور انوشکا شرما کی آمد پر اتر کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہریش روات نے بھی دونوں کا ایک ٹویٹ کے ذریعے استقبال کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کے سپر کنگ امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن اور خاندان کے دوسرے افراد کے ہمراہ اتر کھنڈ پہنچ گئے ہیں اور یہاں ان کے آنے کا مقصد ورات کوہلی اور انوشکا شرما کی منگنی کی تقریب میں شرکت کرنا بتایا جا رہا ہے ،جبکہ منگنی میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کے کئی ستارے اور نامور کرکٹرز نے بھی اتر کھنڈ کا رخ کر لیا ہے جو یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز کی سب سے بڑی تقریب میں شرکت کریں گے ۔دوسری طرف’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں انوشکا اور ورات کی منگنی کی خبریں تو تواتر سے چل رہی ہیں لیکن اس بارے میں ابھی تک ان دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔

مزید :

تفریح -