پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ صفر ،لاہور سے فیصل آباد تک موٹروے بند 'لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ ...
پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ صفر ،لاہور سے فیصل آباد تک موٹروے بند 'لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،مختلف شہروں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے،موٹروے پر حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی ہے،لاہور سے فیصل آباد تک موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے،متعدد جگہوں پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے،موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پر رابطہ کیا جائے۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے،مسقط سے لاہور آنیوالی پرواز 0236کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -