زہریلی شراب پینے سے تین مزید افراد دم توڑ گئے ،تعداد 42ہو گئی

زہریلی شراب پینے سے تین مزید افراد دم توڑ گئے ،تعداد 42ہو گئی
زہریلی شراب پینے سے تین مزید افراد دم توڑ گئے ،تعداد 42ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے تین مزید افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد تعداد 42ہو گئی ہے ۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاکتیں شراب سے نہیں آفٹر شیو لوشن پینے سے ہوئیں ، پانچ ملزم بھی پکڑے گئے۔ زہریلی شراب جس جس نے پی ہے وہ موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ بچ جانے والے افراد میں سے اکثر کے گردے اور جگر کام کرنا چھوڑ گئے ہیں جبکہ کئی افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔