شیر گڑھ‘ سگے بھائی نے دبئی پلٹ بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

شیر گڑھ‘ سگے بھائی نے دبئی پلٹ بھائی کے خون سے ہاتھ رنگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)تھانہ شیرگڑھ کے حدود فقیر اباد کوچیان میں بری صحبت سے منع کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے دبئی پلٹ بھائی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے شیرگڑھ پولیس نے مقتول کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی شیر گڑھ پولیس کو اپنی رپورٹ میں مقتول کی والدہ مسماۃ آسیہ بیوہ امیر شاہ نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد علی شاہ ولد امیر شاہ چار مہینے پہلے دبئی سے چھٹی پر آیا تھا اور گھر میں اپنے بھائی عمران علی شاہ کے ساتھ ایک کمرے میں رہتا تھا اور اکثر اپنے بھائی کو بری صحبتوں سے منع کرتا تھا جس پر اکثر دونوں بھائیوں میں لڑائی ہوتی منگل کی صبح سویرے ان کی کمرے سے فائرنگ کی اواز آئی جب دوڑ کر میں ان کے کمرے میں گئی تو محمد علی شاہ خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ عمران علی شاہ فرار ہو گئے تھے شیر گڑھ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی