میرپور خاص میں احتجاج کے دوران کسان کی خود سوزی کی کوشش

میرپور خاص میں احتجاج کے دوران کسان کی خود سوزی کی کوشش

میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میر پور خاص میں گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج کے دوران کسان نے خود کو آگ لگا لی جس کے فوری بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،احتجاج صوبے کے مل مالکان کی جانب سے گنے کے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کے لیے کیا جارہا تھا۔

خود سوزی کے باعث مجید قمبرانی نامی کسان کے جسم کا 30 سے 40 فیصد حصہ جھلس گیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، میرپور خاص ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنے کے دوران مجید قمبرانی نے خود کو آگ لگالی تھی

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رواں ماہ کے اوائل میں سال 18-2017 کے لیے گنے کی فی من قیمت 182 روپے مقرر کی تھی تاہم ملز مالکان کاشتکاروں کو سرکاری قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں اور ان کی جانب سے اس کا یہ جواز دیا جاتا ہے کہ وہ گنے کی اتنے قیمت ادا نہیں کر سکتے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /میرپور