”اب میں ٹی وی پر ننگا بیٹھ کر کیسے کمنٹری کروں۔۔۔؟“ امارات ائیرلائن پاکستانیوں کے پسندیدہ کرکٹر کیون پیٹرسن کو ہوٹل سے لینا بھول گئی اور پھر کپڑے بھی گما دئیے، شکایت پر شاپنگ کیلئے کارڈ دیدیا لیکن جب شاپنگ پر پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ ان کے کرکٹر ساتھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے

”اب میں ٹی وی پر ننگا بیٹھ کر کیسے کمنٹری کروں۔۔۔؟“ امارات ائیرلائن ...
”اب میں ٹی وی پر ننگا بیٹھ کر کیسے کمنٹری کروں۔۔۔؟“ امارات ائیرلائن پاکستانیوں کے پسندیدہ کرکٹر کیون پیٹرسن کو ہوٹل سے لینا بھول گئی اور پھر کپڑے بھی گما دئیے، شکایت پر شاپنگ کیلئے کارڈ دیدیا لیکن جب شاپنگ پر پہنچے تو ایسا کام ہو گیا کہ ان کے کرکٹر ساتھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی ائیر لائنز کبھی کبھار ایسی غلطی کر دیتی ہیں کہ مسافر بھی دنگ رہ جاتے ہیں مگر کسی ’پلاٹینم‘ ممبر اور وہ بھی مشہور شخصیت کیساتھ ایسا ہو جانا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امارات ائیرلائن کیساتھ بھی ہوا جو پہلے تو فلائٹ کیلئے کیون پیٹرسن کو ہوٹل سے لینا بھول گئی اور پھر ان کے کپڑوں کا بیگ بھی گما دیا اور اس پر انہوں نے اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا تو مداح ان کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے علاوہ لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”تم لوگوں کی جرات کیسے ہوئی ہماری خواتین کو بلا کر ان کا منگل ستر۔۔۔“ بھارتی ریٹائرڈ میجر نے لائیو ٹی وی شو میں انتہائی بدتمیزی سے بات کی تو پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار قمر چیمہ نے بھی ”کمال“ کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
ہوا کچھ یوں کہ کیون پیٹرسن نے بگ بیش لیگ کے میچ میں کمنٹری کیلئے دبئی سے آسٹریلیا جانا تھا اور میچ میں کچھ گھنٹے ہی رہ گئے تھے۔ وہ ناصرف مشہور کرکٹر ہیں بلکہ امارات ائیرلائن کے ”پلاٹینم“ ممبر بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ائیرلائن انہیں فلائٹ کیلئے ہوٹل سے لینا ہی بھول گئی اور پھر کپڑوں والا بیگ بھی گما دیا۔
کیون پیٹرسن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” آپ مجھے فلائٹ کیلئے پک کرنا بھول گئے۔ پھر آپ نے میرا سارا سامان دبئی میں ہی چھوڑ دیا۔ اب میں کچھ ہی گھنٹوں بعد انٹرنیشنل ٹی وی چینل پر کپڑوں کے بغیر کیسے کام کروں گا؟ فرسٹ کلاس کی پوری ادائیگی کرنے والا مسافر ہوں، اور پلاٹینم ممبر بھی ہوں۔“

خیر! جب وہ میلبورن پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا سامان گم ہو گیا ہے جس کے بعد ائیرلائن نے انہیں خریداری کیلئے ”امارات کارڈ“ دیدیا۔ پیٹرسن نے اس بارے بھی ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا اور لکھا ”ٹھیک ہے، میں امارات کارڈ پر شاپنگ کیلئے جا رہا ہوں۔ آپ سب سے بی بی ایل کی کوریج میں ملوں گا۔“

اس موقع پر ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہوئی کہ ان کا ایک مداح امارات کارڈ ملنے پر کافی حیران نظر آیا جس نے لکھا ”امارات ائیرلائن چلو اسے ذرا صحیح کرتے ہیں۔ جس مسافر کا بھی بیگ گم ہوتا ہے، کیا ان سب کو شاپنگ کیلئے امارات کارڈ دیا جاتا ہے؟ کیا سروس ہے۔۔۔“

پیٹرسن نے اس فل ٹاس گیند پر بھی چھکا دے مارا اور جواب دیتے ہوئے لکھا ”نہیں، صرف انہیں جو لمبے، سانولے، خوبصورت ہوتے ہیں، جن کی آنکھیں خوبصورت اور بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ آرام اور احترام سے بولتے ہیں، حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ٹوئٹر پر ان کے 35 لاکھ فالوورز ہوں!“

واہ، واہ، واہ۔۔۔ پیٹرسن نے مداح کو جواب دیتے ہوئے اپنی کچھ زیادہ ہی تعریف کر دی لیکن کسی کو کوئی اعتراض نہیں کیونکہ وہ واقعی بہت اچھے، خوبصورت اور زبردست انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ان دونوں بہنوں کو تو بس۔۔۔“ثانیہ اور شعیب لاہور میں ایسی لڑکیوں سے ملاقات کرتے ”پکڑے“ گئے کہ سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا، لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہیں گے کہ ”ثانیہ بھابھی! آخر کیوں؟“

اگلی ٹویٹ اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھی اور اس قدر مزیدار بھی کہ ان کے ساتھی کرکٹرز بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے گراﺅنڈ میں کھڑے ہاتھ میں مائیک پکڑے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ”جب میں جرابوں والے کاﺅنٹر پر پہنچا تو امارات کا کریڈٹ کارڈ بھی ختم ہو گیا۔۔۔! غریب۔۔۔ لیکن پھر بھی کافی اچھا حلیہ بنا لیا ہے!“

مزید :

کھیل -