دنیش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر اظہر علی بھی میدان آگئے

دنیش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر اظہر علی بھی میدان آگئے
دنیش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر اظہر علی بھی میدان آگئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ قومی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا برتاﺅ نہیں کیا جاتا، مجھے یقین ہے ماضی میں بھی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا سلوک نہیں ہوا ہوگا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کسی وقت ایسا سلوک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو ہلکا سا محسوس بھی ہوا ہو کہ کسی کےساتھ صحیح سلوک نہیں ہورہا۔اس معاملے پر زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ‘دنیش کنیریا کے ساتھ میں ایک یا دو ٹور میں رہا ہوں تو میں نے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی اور مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ پاکستان ٹیم میں کبھی ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہوئی ہے۔

مزید : کھیل