فواد چوہدری بھی ’میرے پاس تم ہو ‘ کے دیوانے؟ ایسی ٹویٹ کردی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

فواد چوہدری بھی ’میرے پاس تم ہو ‘ کے دیوانے؟ ایسی ٹویٹ کردی کہ آپ بھی دنگ رہ ...
فواد چوہدری بھی ’میرے پاس تم ہو ‘ کے دیوانے؟ ایسی ٹویٹ کردی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایمازون اور نیٹ فلکس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ نے حال ہی میں بہت بڑا کم بیک کیا، جب وہ ثقافت کے وزیر تھے توانہوں نے کوشش کی تھی کہ بڑی کمپنیوں کو پاکستانی فلم اور ڈرامے میں سرمایہ کاری کریں ۔ انہوں نے مزید کہا اگرچہ اب وہ ثقافت کے وزیر نہیں ہیں لیکن پھر بھی نیٹ فلکس اور ایمازون سے درخواست کریں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہاں بہترین ٹیلنٹ اور شاندار تجربہ موجود ہے جس کے باعث یہ پارٹنر شپ کامیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری ٹوئٹر پر یہ پیغام 9 بجے کے قریب جاری کیا ہے ،یہ وہ وقت ہے جب پاکستان کا سب سے مشہور ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ختم ہوتا ہے ، لگتاہے کہ باقی پاکستانیوں کی طرح فواد چوہدری کو بھی اسی ڈرامے کا بخار چڑھا ہوا ہے ۔

مزید : قومی /تفریح


loading...