پینے کے صاف پانی کا مسئلہ

پینے کے صاف پانی کا مسئلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی!میرا تعلق لاہور شہر کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ہے۔ ایک عام شہری ہونے کے ناتے آپ کے اخبار کے تعاون سے ارباب اختیار کومتوجہ کروانا چاہتی ہوں کہ ہمارے علاقے کے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی قریبی پارک میں لگے 20سے 30سال پرانے ٹیوب ویل سے کی جاتی ہے۔ یہ پائپ جو پانی کی فراہمی کے لئے قبل بچھائے گئے تھے، انتہائی پرانے اور پوسیدہ ہو چکے ہیں۔ پانی کے ان پائپوں میں زنگ لگ چکا ہے،اسی وجہ سے ان میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہو گئے ہیں۔ صورت حال کچھ یوں ہے کہ گٹر کا گندا پانی اس میں شامل ہو جاتا ہے۔ گھر میں جو پانی پہنچتا ہے، اس سے ناگوار بُو آتی ہے، لہٰذا یہ پانی نہ توپینے کے قابل رہا اور نہ ہی کھانے پینے کے دوسرے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاقے کے تمام رہائشیوں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر توجہ دیں اور جتنی جلدی ممکن ہو اس علاقے کے پانی کے پائپ تبدیل کروا لیں، تاکہ علاقے کے مکین اس اذیت سے چھٹکارا پا سکیں۔(علینہ مقصود، لاہور)

مزید :

رائے -اداریہ -