ریگل سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرپروقارتقریب

ریگل سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پرپروقارتقریب

  



لاہور(پ ر)ریگل سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعدرنگارنگ اختتامی تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں حمیرا ارشد سمیت ملک کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر  سی ای او  ریگل سٹی  شیخ اکبر نے فاتح اور رنراپ ٹیم میں بلترتیب ڈھائی لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات  تقسیم کیے۔  شیخ اکبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے رہائشیوں اور ڈیلر ز کو خوشخبری دیتے ہوئے  بتایا کہ ریگل سٹی آج تک نکالی گئی تمام فائلز فروخت کر چکا ہے اور اب سوسائیٹی  مزید کوئی فائلزنہیں نکالے گی۔ اب ریگل سٹی میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند انکے ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھاکہ اس کامیابی میں انکے ڈیلرز کا کردار اور تعاون بہت اہم تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ڈیلرز اور رہائشیوں سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔ تقریب میں آئے لوگوں نے تیزی سے جاری ڈیولپمنٹ دیکھ کر بھرپور خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی