بی پی ایل، راجشاہی رائلز نے کومیلا واریئرز کو ہرا دیا، شعیب ملک مرد میدان قرار
ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی رائلز نے شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کومیلا واریئرز کو 15 رنز سے ہرا دیا، شعیب ملک نے 61 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے 23 ویں میچ میں راجشاہی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، شعیب ملک نے 38 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، عفیف حسین 43 اور کپتان اینڈرے رسل (ناٹ آؤٹ) 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
، کومیلا واریئرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، سومیا سرکار نے 6 چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، شعیب ملک کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔