2019،ٹیسٹ کرکٹ میں گرین شرٹس  صرف ایک ٹیسٹ میں فتح یاب

2019،ٹیسٹ کرکٹ میں گرین شرٹس  صرف ایک ٹیسٹ میں فتح یاب

  



لاہور (آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرسکی۔ پاکستان نی2019کے دوران3ٹیموں کے خلاف6ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا 4 ہارے اورایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔پاکستان نے آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے خلاف2،2ٹیسٹ میچ کھیلے اورتمام میچوں میں اسے شکست کاسامنا کرناپڑا۔آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصدرہا۔سری لنکاکے خلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ڈراہوا سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصداورمیچ ڈراہونے کاتناسب بھی50فیصدرہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...