پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے،ڈاکٹر شاہد صدیق

پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے،ڈاکٹر شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، سنیئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی طور پر بتدریج مضبوط ہو رہا ہے، عمران خان مستحکم طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں، مستقبل میں مزید بہتری نظر آئے گی، عمران خان نے کرپشن کے بڑے بت بے نقاب کئے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں کے بعددرست سمت میں گامزن کیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بدعنوان عناصر اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے کئی دہائیوں سے سیاست کی چمپئن کہلانے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی سیاست کا طرز عمل تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اور انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ اب کرپشن اور لوٹ مار کے بل بوتے پر سیاست نہیں کی جا سکتی۔