تجاوزات مافیاکے خلافآپریشن،سڑکوں پر پڑاسامان ضبط

تجاوزات مافیاکے خلافآپریشن،سڑکوں پر پڑاسامان ضبط

  



لاہور(جنرل رپورٹر)اے سی شالیمار مہدی معالوف نے انسدادِ تجاوزات کے خلاف تحصیل شالیمار میں آپریشن جاری کیا۔آپریشن غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کیا گیا۔آپریشن میں ایم سی ایل، ریونیو سٹاف، پارکنگ کمپنی، ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔اے سی شالیمار نے سینکڑوں کی تعداد میں اپنی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔انہوں نے دکانداروں کو سختی سے سڑک پر تجاوزات نہ کرنے کی ہدایت اور وارننگ دی۔کارٹس، ٹیبلز، کرسیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا اورانکروچرز کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ااے سی شالیمار نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارک کی ہوئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...