طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے
لاہور (پ ر)درس بڑے میاں‘ کینٹ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے منی صنعت زار‘باجا لائن گڑھی شاہو‘لاہور‘ایور شائن سکول‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہور اورعلی ایجوکیشن اکیڈمی‘ جیا موسیٰ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 152تھی۔