سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا،محمد اعظم
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ لاہور کے پیٹرن انچیف محمد اعظم نے رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی میں 78فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر850ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر2018میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 77.3ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ر واں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 372.7ملین ڈالر یعنی 78فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور غیر ضروری اشیا کی درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔