اسلامی و فلاحی ریاست کیلئے سودی نظام ختم کرنا ہو گا،مجاہد عبدالرسول
لاہور(پ ر) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا نااہل اور ناتجربہ کار ہیں،مہنگائی سے تنگ آئی ہوئی پاکستان کی عوام کا غصہ کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرنا ہوگا