عمران خان نے تجربہ کار سیاستدانوں کا بستر گول کر دیا،عمران سلیمی

عمران خان نے تجربہ کار سیاستدانوں کا بستر گول کر دیا،عمران سلیمی

  



لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن نے ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزماہو کر نام نہاد تجربہ کار سابق حکمرانوں کی سیاست کابوریا بستر گول کر دیا ہے،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہے اور حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے ثمرات سے سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات استفادہ کریں گے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا، تاریخ میں کسی بھی حکومت کو اس سے بد حال معیشت کی منتقلی نہیں ہوئی،مسلم لیگ (ن) نے ایک سازش کے تحت حکومت میں موجود ہوتے ہوئے معیشت کو ابتر کرنے کی منصوبہ بندی کرلی تھی جس سے عمران خان پیشگی آگاہ تھے لیکن انہوں نے مایوس ہونے کی بجائے دن رات محنت کی، دوست ممالک سے تعاون حاصل کیا اور ملک کو آئی سی یو سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات یا خاندان کیلئے اقتدار میں نہیں آئے اور نہ ہی وہ کوئی کاروبار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہ ملک کے مسائل کی جڑ ہے۔ ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے اور حکومت جب اپنی مدت پوری کرکے جائے گی تو پاکستان کو ایک درست سمت مل چکی ہو گی اور کرپشن کرنے والوں کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4