بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے،احسن علی شاہ

بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے،احسن علی شاہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ مودی نے 80لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے،بھار تی حکمرانو ں کے رو یہ کیخلا ف مسلمان سڑکوں پر احتجاج اور مظاہرے کیلئے مجبورہو چکے ہیں، بھارت کے سیکولرازم اور جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا، اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، نریندر مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کرایا۔ انہو ں نے کہاکہ آج کا بھارت ہجوم کے ذریعے مسلمانو ں سمیت اقلیتی برادری کے ارکان پر تشدد اور ظلم و ستم کی علامت بن چکا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے 9لاکھ بھارتی فورسز کی جانب سے تقریبا 80 لاکھ نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ بھارت وہ ملک ہے جہاں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کا کوئی احترام نہیں۔عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں سمیت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...