کیمرہ مارکیٹ کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا،رمیض شاہد

  کیمرہ مارکیٹ کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا،رمیض شاہد

  



لاہور (سٹی رپورٹر) کیمرہ مارکیٹ کے انفارمیشن سیکرٹری رمیض شاہد نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ کیمرہ مارکیٹ کے مسائل کو جلد ازجلد حل کر لیا جائے،اس کے متعلق پورا پلان تیارہے جس پر انشاء اللہ عمل درآمد کی کوشش بھی جاری ہے امید کی جاتی ہے کہ بہت جلدکیمرہ مارکیٹ سے وابستہ تاجران اس بارے میں خوشخبری سنیں گے انہوں نے مزیدکہا کہ مسائل کا حل اچھی منصوبہ بندی سے ہوتا ہے جس کے لئے بہترین دماغوں کی ضرورت ہے

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ اللہ کے فضل سے ہمارے پاس بہترین سوچ اور منصوبہ ساز لوگ موجود ہیں جو دریا کو کوزے میں بندکرنے کے ہنر جانتے ہیں

،انہی بھائیوں کی مدد سے انشاء اللہ بہت جلد ہماری مارکیٹ لاہور کی بہترین اور سہولیات سے آراستہ مارکیٹوں میں شمار ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...