روپے کی قدر پانچ ماہ کی بلند سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے،صدام اطہر

روپے کی قدر پانچ ماہ کی بلند سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے،صدام اطہر

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرگزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے اس سے ملکی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی صنعتی خام مال کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت اور مہنگائی میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ رواں برس26جون کو 164کے مقابلے میں گزشتہ دنوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر154.70روپے کی بہت کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اگر یہ پالیسیاں اسی طرح مستحکم رہیں تو امید کی جارہی ہے کہ ڈالرکے مقابلہ میں ر وپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا۔ڈالر کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...