پیداوار ی لاگت میں کمی کے ساتھ ایکسپورٹرز کو سہولیات  دی جائیں: پرویز حنیف

  پیداوار ی لاگت میں کمی کے ساتھ ایکسپورٹرز کو سہولیات  دی جائیں: پرویز حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے برآمدات میں اضافے کیلئے بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اوربیرون ممالک ڈیپارٹمنٹل و سپرسٹورز پر پاکستانی مصنوعات ڈسپلے کرنے کیلئے عملی کوششوں کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ تجارتی پالیسی میں مینو فیکچررز اور ایکسپورٹر ز کی سرپرستی کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہارکارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف،ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شیخ عامر خالد،سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک،سینئر ممبرریاض احمد،سعید خان اورمحمد اکبر ملک سمیت دیگربھی موجودتھے،محمد اسلم طاہرنے کہا کہ حکومت کی جانب سے برآمدات بڑھانے کیلئے جو اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں و ہ خوش آئند ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیا جائے،انہوں نے کہا کہ قالینوں کے مینو فیکچررز اور ایکسپورٹر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے تجاویز طلب کرنے کیلئے ملاقات کی جائے۔اگر ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے تو اس کیلئے برآمدات میں اضافہ نا گزیر ہے اور سب کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مستقبل کیلئے درست فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بین الاقوامی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مطالبے کو تسلیم کرے اور اس کے لئے مالی معاونت کی شرح کو بڑھایا جائے،پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے پاکستان کو موثر انداز میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔بیرون ممالک ڈیپارٹمنٹل اور سپر سٹورز میں پاکستانی مصنوعات کو ڈسپلے کرنے کے لئے سپیس لی جائے۔ حکومت پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ایکسپورٹرز کو سہولیات اور مراعات دے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ 

مزید :

کامرس -