آلات جراحی کی بر آمدات 6فیصد بڑھ گئیں 

آلات جراحی کی بر آمدات 6فیصد بڑھ گئیں 

  



اسلام آباد (اے پی پی) نومبر 2019ء  کے دوران آلات جراحی کی برآمدات میں 5.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر  2019ء کے دوران آلات جراحی کی برآمدات 35 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ نومبر 2018ء میں 33.1 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران آلات جراحی کی ملکی برآمدات میں 1.9 ملین ڈالر یعنی 5.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مزید : کامرس