سستی‘معیاری خوراک کی فراہمی کی ذمہ داری سے آگاہ ہیں،نعمان لنگڑیال

سستی‘معیاری خوراک کی فراہمی کی ذمہ داری سے آگاہ ہیں،نعمان لنگڑیال

  



راولپنڈی (اے پی پی)وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان او ر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ''خوشحالی کسان کی ترقی پاکستان کی وژن ''کے تحت منصوبہ بندی کر کے پیشرفت جاری ہے،پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے آگاہ ہے او راس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب سیڈ کونسل نے اعلیٰ نسل کے زرعی بیجوں کی 25اقسام کی منظوری دے دی ہے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت شدید موسمی صورتحال کا مقابلہ کر نے اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت کی حامل فصلوں کی نئی اقسام کی تیاری کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرعی اجناس کے بیجوں کی 25نئی اقسام کی منظوری دید ی ہے۔ان میں زیتون کی 9 اوربی ٹی کپاس کی1 قسم ایف ایچ- 444 شامل ہیں۔ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے نئی اقسام کی تیاری پر زرعی سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ زرعی ترقی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں جدت لانا اور نئی مشینری کے استعمال کی ترویج انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...