حکومت تمام آ ڈٹ کیسوں پر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر ے،ٹیکس با رایسوسی ایشن

      حکومت تمام آ ڈٹ کیسوں پر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر ے،ٹیکس با رایسوسی ایشن

  



لاہور(این این آئی)حکومت 214ڈی سمیت تمام آ ڈٹ کیسز پر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر ے،2014 تا2017کے آ ڈٹ کیسز ابھی تک التوا ء کا شکا ر ہیں،5سال میں ایف بی آ ر کے افسران آ ڈٹ کیسز سے 15فیصد ریو نیو بھی اکٹھا نہیں کر سکے اورجو آ ڈٹ کیسز کیے جا تے ہیں وہ تمام اپیلوں میں جا کر ختم ہو جا تے ہیں،حکومت ؐ15سے 20 فیصد ریکوری کے تحت ایمنسٹی سکیم دے کر ٹیکس دہند گا ن کے اعتماد کو بحال کر نے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کا ریو نیو بھی اکٹھا کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے پا کستان ٹیکس با ر کے زیر اہتمام سمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے۔ پا کستان ٹیکس با ر کے صدر آفتاب نا گرہ،سینئر نا ئب صدر قاری حبیب الرحمن زبیر ی،نا ئب صدر سہیل اختر، جنرل سیکر ٹر ی فرحان شہزاداور دیگر نے کہاکہ حکومت ہر سال ٹیکس ہدف بڑ ھا دیتی ہے مگر ریو نیو کلیکشن کو پو را کر نے کیلئے ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ کو بڑ ھا نے کیلئے اقدامات نہیں کیے جا تے،یہی وجہ ہے کہ آ ج تک 214ڈی کے آ ڈٹ کیسز سمیت 2017تک کے آ ڈٹ کیس التوا ء کا شکا ر ہیں۔اگر کو ئی آ ڈٹ کیس ہو بھی جا ئے تو وہ اپیل میں ختم ہو جا تا ہے جس کا نقصان حکومت کو اٹھا نا پڑتا ہے،حکومت پا نچ سال کے آڈٹ کیسز پر ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر ے اور 15سے20فیصد ریو نیو لے کر انہیں ختم کر دیا جا ئے جس سے اربوں روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے، دوسرا ایف بی آر کابوجھ بھی کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ حکومت ان کیساتھ ہے۔

،یہی ٹیکس دہندگان اپنی ریٹرن کیسا تھ ٹیکس ادا ئیگی بھی کر تے ہیں اور ود ہولڈنگ ایجنٹس کے طور بھی حکومت کو ریو نیو اکٹھا کر کے دیتے ہیں۔جب ٹیکس دہندگان کوذہنی سکون میسر ہو گا توملک میں ٹیکس کلچر فروغ پا ئے گا۔مقررین نے حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے نیب کو تاجروں کے اقدامات میں مداخلت سے روکنے کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تھی اس سے تاجر برادری کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار مرکزی بینک کو مالیاتی پالیسیاں بنانے کی خودمختاری دی ہے، کرنسی کی شرح تبادلہ گزشتہ کئی ماہ سے مستحکم ہے۔پانچ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا گیا جو ایک بڑی کامیابی ہے،اسی طرح حکومتی اخراجات میں 40ارب روپے کی کمی کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...