نومبر 2019کے دوران یوریا، ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں اضافہ

نومبر 2019کے دوران یوریا، ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) نومبر2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 2.2گنا جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے کھاد کی مجموعی فروخت میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ  کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 2.2گنا اضافہ سے 3لاکھ 81ہزار ٹن تک بڑھ گئی جبکہ اکتوبر 2019ء میں یوریا کھاد کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 19ہزار ٹن رہی تھی۔ اس طرح اکتوبر2019ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں دو لاکھ 62 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ڈی اے پی کھاد بھی اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران 49 فیصد زیادہ رہی ہے جس سے کھادوں کی مجموعی فروخت میں 80فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ربیع سیزن کی کاشت سے قبل بارشوں اور آب پاشی کیلئے پانی کی دستیابی میں بہتری سے ربیع کی فصلوں کی کاشت میں بہتری سے کھادوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس