وفاقی حکومت نے غریب پروری پر  844.4ارب روپے خرچ کئے،رپورٹ 

وفاقی حکومت نے غریب پروری پر  844.4ارب روپے خرچ کئے،رپورٹ 

  



پشاور(آن لائن)وفاقی حکومت نے غریب پروری پر 844.4ارب روپے خرچ کئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے غریب پروری اخراجات 336ارب 93کروڑ روپے رہے جبکہ اس سے پہلے مالی سال میں یہ اخراجات 352ارب روپے تھے اس طرح اس میں 16ارب روپے کی کمی آئی 2017-18میں پنجاب حکومت کے غریب پروری اخراجات 1061ارب روپے سے بڑھ کر 1187ارب روپے تک پہنچے۔سندھ حکومت کے غریب پرور اخراجات 501ارب روپے سے بڑھ کر 620ار ب روپے تک پہنچے، بلوچستان حکومت کے غریب پرور اخراجات 167ارب روپے 66کروڑ سے بڑھ کر 177ارب 45کروڑ روپے ہو ئے۔

غریب پروری 

مزید : علاقائی


loading...