ایس ای سی پی چھٹی رجسٹرار کانفرنس،کارپوریٹ کمپلائنس کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کا اعادہ

ایس ای سی پی چھٹی رجسٹرار کانفرنس،کارپوریٹ کمپلائنس کو مکمل ڈیجیٹل کرنے کا ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی چھٹی دو روزہ رجسٹرار کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس سال اس کانفرنس کاموضوع ”کاروباری اعتماد جیتئے“تھا۔ ملک بھر سے ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹرار کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ رجسٹرار کانفرنس میں کمپنیز ایکٹ کی کمپلائنس کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس ای سی پی کیساتھ ساتھ دیگر محکموں کیساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایس ای سی پی کی ای سروسز (آن لائن سروس) کو دیگر صوبائی حکومتوں کے محکموں کیساتھ منسلک کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مزید کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کیلئے نئے اہداف اور معیارات مقرر کرنے اور ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبہ ’لیپ‘ کے تحت آئندہ دو سال کے اندر اندر ملک بھر میں کمپنیز رجسٹریشن دفاتر کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چئیر مین عامر خان نے کہا کمپنیز رجسٹرار ایس ای سی پی کا چہرہ ہیں جو کہ براہ راست عوام کیساتھ رابطہ رکھتے ہیں لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ انکاکام، طرزعمل اور رویہ ایک بہترین پبلک سیکٹر آرگنائزیشن کا عکاس ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہا ہے اور ایک شفاف،ڈیجیٹل اور مساوی اقتصادی منظر نامے کی جانب آگے بڑھ رہا ہے اور اس پس منظر میں اس ایس ای سی پی کا کردار بہت اہم ہے، ہمیں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید آسان اور سہل بنانا ہے، سرمایہ کاروں اور عوام کا اعتماد جیتنا ہے اور خاص طور پر نئے سٹارٹ اَپس کی حوصلہ افزائی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔چئیرمین ایس ای سی پی نے کہا ابھی ہمیں اپنے کئی پیچیدہ  قوانین اور ریگولیشنز میں ترامیم  لا کر انہیں سہل اور آسان بنانا ہے، انضباطی فیسوں میں مزید کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ان تبدیلیوں اور آسانیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے بھی اقدامات کرنے ہیں۔ 

ایس ای سی پی 

مزید : علاقائی


loading...