بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے  کی کوشش ناکام، ملزمان فرار

 بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے  کی کوشش ناکام، ملزمان فرار

  



کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش چالاک اہلِ خانہ نے ناکام بنادی، جوابی منصوبہ بندی پر چار ملزمان پلیٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کراچی کے ضلع شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 3 میں ایک گھر میں خیرات کی بریانی دینے کے بہانے ایک ملزم پہنچا۔گھر کی اطلاعی گھنٹی بجائی تو اہلِ خانہ میں سے ایک مرد نے باہر آکر وجہ پوچھی تو آنے والے نے اشارے سے پڑوس کے گھر سے بریانی دینے کا کہا۔ گھر والے نے بریانی لی اور پلیٹیں خالی کرنے کے لیے گھر کے اندر جاتے وقت کمال ہوشیاری سے مرکزی دروازہ لاک کردیا۔بریانی گھر کے برتن میں ڈال کر وہ شخص خالی پلیٹیں واپس کرنے کے لیے جونہی دروازے پر پہنچا تو باہر بریانی لانے والے شخص کے ہمراہ مزید تین مشکوک افراد کو دیکھ کر شہری کوان کے ڈکیت ہونے کا شبہ ہوتے ہی اس نے دروازہ کھولتے ہی دوبارہ بند کرکے لاک کردیا اور شور مچا دیا۔ اس دوران چاروں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

لوٹنے کی کوشش 

مزید : علاقائی


loading...