ترکی نے 60سال بعد بجلی پر چلنے  والی ملکی ساختہ کار متعارف کرادی

    ترکی نے 60سال بعد بجلی پر چلنے  والی ملکی ساختہ کار متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکمل طور پر ترکی میں بننے والی برقی کار متعارف کرادی۔ ملک میں تیار کردہ بجلی سے چلنے والی گاڑی کے ایک ماڈل کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں منعقدہ اس تقریب میں طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کیلئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔ ترک صدر ملک میں کار سازی کی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں میں ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے بجلی سے چلنے والی پانچ گاڑیاں متعارف کرائیں، جن کی پیداوار 2022سے شروع کی جائے گی۔ کار سازی کے اس منصوبے میں انقرہ حکومت مالی تعاون بھی کرے گی۔ اس منصوبے پر 3.7بلین ڈالر تیرہ سال میں خرچ کئے جائیں گے۔ طیب اردگان نے 1لاکھ 75 ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تیزی سے بڑھتی معیشت کو مزید رفتار دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ترکی نے اس سے قبل کبھی اس طرح کی کار متعارف نہیں کرائی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف گاڑیاں فروخت کرنا نہیں ہے، میں اس کار کو برانڈ بنانا چاہتا ہوں۔ آج ہم اس کے گواہ ہیں کہ ترقی کے 60 سالہ خواب کو پورا کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں ہم اس طرح کی گاڑی بنانے میں ناکام ہوتے رہے۔ ترک صدر نے کہا کہ میں اس وقت اس مقصد کو پورا سمجھوں گا جب دنیا بھر میں یہ گاڑیاں چلتی دیکھی جائیں گی۔ کار ساز کمپنیوں کو حکومتی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ٹیکس کی چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ 2035 تک ترک حکومت بھی 30ہزار گاڑیاں خریدے گی۔
گاڑیاں 

مزید :

علاقائی -