لاہور بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات، امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 

لاہور بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات، امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 

  



 لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21ء کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی ہے، 5 مختلف نشستوں پر 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،صدراتی نشست کے لئے 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ سیکرٹری کے لئے 4 اورنائب صدر کے لئے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں،اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ مختلف دو نشستوں پر چار خواتین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست 30 دسمبر کو آویزاں کی جائیں گی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کا سالانہ انتخابات 11 جنوری کو ہوں گے۔

مزید : علاقائی


loading...