3 خواتین ججزسمیت4 جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کے احکامات

3 خواتین ججزسمیت4 جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کے احکامات

  



لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے تین خواتین ججوں سمیت چار جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں،ان میں ایک ایڈیشنل سیشن جج اور تین سول جج شامل ہیں،اس سلسلے میں چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس صائمہ ریاست کا ملتان سے ساہیوال،سول جج مدیحہ ذوالفقار کا چشتیاں سے ساہیوال،سول جج مس نائلہ ولی کا راولپنڈی سے لاہور اور سول جج راؤ اعجاز احمد کا پتوکی سے روالپنڈی تبادلہ کیا گیاہے،تبدیل ہونے والے ججوں کو 3 جنوری تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...