منشیات کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

منشیات کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  



 لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس نے منشیات کیس میں ملزم پرویزکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے،ملزم پرویز کے خلاف تھانہ انارکلی میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پرویز کو دوران تلاشی چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا،ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے،اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم پرویز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...