احتساب عدالت، منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ

احتساب عدالت، منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار)منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم راشد کرامت کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن کی عدالت میں نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لئے ملزم راشد کرامت کو احتساب عدالت میں پیش کیا،نیب کا موقف ہے کہ ملزم راشد کرامت 2007 ء سے حمزہ شریف کا ملازم تھا،ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

مزید : علاقائی