اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری 

اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری 

  



 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اقدام قتل کے ملزم مشتاق کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج سجاول علی نے ملزم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری  ضمانت پر سماعت کی،ملزم مشتاق کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے،درخواست گزار ملزم کا موقف ہے کہ وہ بے قصور ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیاہے۔عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید : علاقائی