شادباغ، لین دین کے تنازع پرنوجوان زخمی
لا ہو ر (کرائم رپورٹر) شادباغ کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر محلے دار نے تشدد کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے رہائشی عامر نے کمیٹی کے لین دین کے تنازع پر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر 28سالہ ریاض کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔