15 ملین روپے کے خرد برد کیس  میں ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

15 ملین روپے کے خرد برد کیس  میں ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ

  



 لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے مقدمہ مدعی کی کمپنی سے 15 ملین روپے کے خرد برد کیس میں ملزم طیب ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقدمہ مدعی کی کمپنی کا انچارج کسٹمر سروس تھا، ملزم نے دیگر پانچ ملزمان کے ساتھ ملکر کمپنی کے اکاؤنٹ سے رقم خوردبرد کی،ایس آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کا دس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے،اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم طیب ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیاہے 

مزید : علاقائی


loading...