زائد قیمتیں وصول کرنے والے 29دکاندار گرفتار، 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

زائد قیمتیں وصول کرنے والے 29دکاندار گرفتار، 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے افسران پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سنٹرل پارک فیروز پور روڈ پر ڈی مارٹ سٹور کا دورہ کیا۔80 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر 10000 روپے کا جرمانہ اور03 فروٹ و سبزی شاپس پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 3000 روپے جرمانہ جبکہ قصاب کو گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت کرنے پر 10000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اے سی رائیونڈنے بحریہ ٹاؤن میں 04 دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے پر 60000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔افسران نے مجموعی طور پر 83000 روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 350 مقامات کو چیک کیا گیااور78 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور02 لاکھ 09 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔َڈی سی لاہورنے کہا کہ 29 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور29 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ07 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

جرمانہ

مزید : میٹروپولیٹن 1