حکومت غیر اسلامی رسومات پر پابندی عائد کرے،مسعود صدیقی

حکومت غیر اسلامی رسومات پر پابندی عائد کرے،مسعود صدیقی

  



لاہور (پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل عاشق رسول ؐ، قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غیر اسلامی رسومات پر فی الفور پابندی عائد کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں مہندی، ناچ گانا، جوتا چھپائی اور دودھ پلائی سمیت جہیز کی لعنت غیر اسلامی رسومات کے زمرے میں آتی ہیں جن کی وجہ سے ہم ان تقریبات میں اللہ کی رحمت سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ان غیر اسلامی رسومات کی بناپر ہم اپنی صفوں میں نفرت، انتشار اور بے برکتی ہو پروان چڑھا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ کی رحمت اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے غیر اسلامی رسومات سے توبہ کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کرنا ہو گا۔ اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز پر ہمیں اللہ ورسول ؐ کے ذکر اذکار اور محافل درودوسلام کا اہتمام کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے غیراسلامی رسومات کے بائیکاٹ کے حکم پر اب تک لاکھوں مریدین اور عقیدت مند توبہ کرکے ان رسومات کا مکمل بائیکاٹ کرچکے ہیں جو معاشرے میں ایک اہم تبدیلی اور روحانی انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔ تربیتی نشست کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

مسعود صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...