مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،پروفیسر رفیق

مودی کی پالیسیوں سے بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،پروفیسر رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آج پورے برصغیر میں دوقومی نظریہ کا چرچا اور قائداعظمؒ کے نظریات درست ثابت ہو رہے ہیں۔نریندر مودی کی مسلم کش پالیسیوں کی بدولت بھارت میں ایک اور نیا پاکستان جنم لے رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیری عوام کے جذبہئ آزادی کو کچلنے کی خاطر جبر و تشدد کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اوروہاں گزشتہ 146دن سے کرفیو نافذ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔آج مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کوایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے اور نسل نو کی نظریاتی تعلیم وتربیت کے مشن کو اور زیادہ جوش و جذبے سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان قائداعظمؒ،جوہر ٹاؤن لاہور میں نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کی جنرل کونسل کے بارہویں سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد‘ وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ جسٹس (ر) خلیل الرحمن اور میاں فاروق الطاف، سینیٹر ولید اقبال، چوہدری نعیم حسین چٹھہ، غلام دستگیر خان، عظمت شہزاد ترین‘ صاحبزادہ سلطان احمد علی، بیگم مہناز رفیع، مولانا محمد شفیع جوش، ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم صفیہ اسحاق، اظہر مقبول شاہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید موجود تھے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا یہ قومی نظریاتی ادارہ ترقی کی نت نئی منازل طے کررہا ہے، اس کی ان قوم ساز بالخصوص نسلِ نو کی نظریاتی تعلیم و تربیت پر مبنی سرگرمیوں کو تمام محبِ وطن حلقوں کی طرف سے سراہا جارہا ہے۔ ہم سیاسی، گروہی، علاقائی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک وقوم کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب ہمیں اس محنت کا ثمر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی صورت ملے گا۔ 
پروفیسر رفیق