بھارت نے انڈیا میں مسلمانوں   کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر دیا

بھارت نے انڈیا میں مسلمانوں   کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر دیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،کشمیر میں جاری 144دن کے کرفیو نے اٹھاسی لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے،اگر بھارت کا یہ ظلم اسی طرح جاری رہا تو دنیا کا سب سے بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں جاری احتجاج سے نظریں ہٹانے کے لئے بھارتی فوج پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کر سکتی ہے لیکن ہماری پاک فوج تیار ہے،اگر بھارتی فوج نے اس طرح کی مذمو م حرکت کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی فوج اس کا بھرپور جواب دے گی،پوری قوم پاکستان فوج کے ہمراہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوء دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

بابر محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...